حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالیٰ عنه سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو ثوبان رضی الله تعالیٰ عنه سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ثوبان! اس وقت تمہاری کیا کیفیت ہوگی
جب تمہارے خلاف دنیا کی قومیں ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیں گی جیسے کھانے کی میز پر دعوت دی جاتی ہے؟
حضرت ثوبان رضی الله تعالیٰ عنه نے عرض کیا یا رسول اللهﷺ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کیا اس وقت ہماری تعداد کم ہونے کی بنا پر ایسا ہوگا؟
فرمایا نہیں بلکہ اس وقت تمہاری تعداد بہت زیادہ ہوگی لیکن تمہارے دلوں میں وہن " ڈال دیا جائے گا صحابہ کرام نے پوچھا یا رسول الله ﷺ وہن کیا چیز ہے؟ فرمایا دنیا سے محبت اور جہاد سے نفرت.
(مسند الإمام أحمد بن حنبل،ج،١٤،ح،٨٧١٤،ص،٣٢٣،مؤسسة الرسالة)
...................................
1.
آٹھ اکتوبر2023 سے جو بربریت کا سلسلہ فلسطین میں جاری ہے،
اس کو ابھی ایک پورا مہینہ نہیں ہوا ہے اور سات ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے
ہیں۔
2. ایکسپریس نیوز کے مطابق اسرائیل کی غزہ سمیت
فلسطینی علاقوں میں شدید بمباری سے مزید سیکڑوں شہید ہوگئےہیں۔
3. غزہ کا دنیا سے رابطہ بدستور منقطع ہے جس کے بعد مشہور کاروباری شخصیت ایلون مسک نے غزہ میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ
سروس فراہم کردی ہے۔
4. غزہ
میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 7700 سے تجاوز کرچکی ہے جن میں 3600 بچے بھی شامل
ہیں۔
5. اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں زمینی حملوں میں
اضافہ کیا گیا ہے اور حملے موثر انداز میں جاری ہیں۔