میرا
نام زبیر ہے۔میری عمر نو سال ہے۔ میری امی بہت بیمار ہیں۔پہلے وہ لوگوں کے گھروں
میں کام کرتی تھیں اور ہم صاف ستھرا کھانا کھایا کرتے تھے۔ اب تو کافی مہینوں سے
میری امی بستر پر ہیں۔ میں روز صبح صبح اٹھ جاتا ہوں ۔مجھے گلی کے آخر
میں بنی ہوئی کچرا کنڈی سے کھانا لانا ہوتاہے۔ مجھے کتوں اور بلیوں پربہت
غصہ آتا ہے۔ یہ سارے شاپر پھاڑ دیتے ہیں اور سالن اور سوکھی ہوئی روٹیاں
کیچڑ میں بکھر جاتی ہیں۔لیکن میں بھی بہت عقلمند ہوں۔ میں گھر سے ایک کپڑا
اسی لیے ساتھ لے کر آتا ہوں تاکہ روٹی اور پھل گود میں اکھٹے کرنے سے پہلے
صاف کر لوں۔ اوہ یہ کیا! آپ نے تو منہ اور ناک پر ہاتھ رکھ لیا ہے۔ اچھا تو
آپ کو بد بو آرہی ہے ناں! چلیں ٹھیک ہے آپ تھوڑا دور کھڑے ہو کر میری بات سن
لیں ۔پتہ ہے ! ہر روز سفید اور سرخ دیواروں والے گھر سے ایک بچہ آتا ہے اور تین
چار شاپر جس میں چاول، روٹیاں اور چاول ہوتے ہیں کچرے میں پھینک جاتا ہے۔ایک دن
میں نے اس سے کہا کہ وہ یہ سب چیزیں خراب ہونے سے پہلے پہلے ہی مجھے دے دیا کرے
لیکن اس نے میری پوری بات نہیں سنی اورمیرا مذاق اڑاتا ہوا بھاگ گیا۔ چلو کوئی بات
نہیں۔ ایک منٹ! اس سے پہلے کہ وہ موٹی سی بلی اس بچےکے پھینکے ہوئے شاپر
اپنے پنجوں سے پھاڑ ڈالے، میں جلدی سے وہ سب اٹھا کر اپنی گود رکھ لوں۔
