Showing posts with label Ramadan. Show all posts
Showing posts with label Ramadan. Show all posts

5 Apr 2020

کچھ حاصل نہیں ہوتا


’’ٹوں ٹوں ٹوں!‘‘ سحری کا الارم ہوا تو ناصر اٹھ گیا۔ جلدی سے وضو کیا۔ ہر طرف خاموشی تھی ۔ ٹھنڈی سی ہوا چل رہی تھی۔ ناصر نے کھڑکی کے ساتھ جائے نماز بچھائی۔ پھر اس نے ایک نظر آسمان پر ڈالی۔ تارے چمک رہے تھے۔ ہر سو خاموشی کا عالم تھا۔ ناصر کو ایسے ماحول میں تہجد پڑھنے میں بہت مزہ آتا تھا۔ اس نے بہت سکون اور شوق کے ساتھ تہجد ادا کی۔
اس کی فیملی گاؤں میں ہوتی تھی۔ وہ شہر
ِ کراچی میں جاب کے سلسلے میں رہائش پذیر تھا۔ ا س نے اپنے دوست اظہر کے ساتھ مل کر یہ فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا۔
تہجد پڑھ کر اس نے سحری بنائی۔
پھراظہر کو اٹھایا جو ساری رات موبائل پر مصروف رہا کرتا رہا تھا۔ اس کی آنکھ سحری سے کچھ دیر پہلے ہی لگی تھی۔ سو اٹھنے میں بھی دیر ہو گئی۔
جب تک اظہر ٹیبل پر آیا سحری ختم ہونے میں دس منٹ رہ گئے تھے۔ ناصر اپنی پلیٹ اور کپ دھو کر بھی رکھ چکا تھا اور اب تلاوت کر رہا تھا۔
’’یار! اذا ن ہو رہی ہے ۔ اب تو کھانا چھوڑ دو۔‘‘ ناصر نے اذان کے دوران بھی اظہر کو پراٹھے کے بڑے بڑے نوالے کھاتے دیکھا تو اس سے رہا نہ گیا۔