میرے
سوہنے موہنے بچو! یہ کہانی ہے ایک ایسے کوّے کی جس کو دال چنا بہت پسند تھی۔ اس
کوّے کا نام کائیں تھا اور وہ مالٹے کے درخت پر رہا کرتا تھا۔ ایک دن وہ جنگل پر
سے اڑ رہا تھا اور کچھ کھانے کو ڈھونڈ رہا تھا کہ اچانک اس کو ایک جگہ دال چنا پڑی
نظر آئی۔
پہلے
تو اس نے سمجھا کہ یہ کوئی شکاری ہے جس نے یہ دال پرندوں کو پکڑنے کے لیے پھینکی
ہے اور ضرور اس کے ساتھ کوئی جال ہو گا۔ لیکن پھر اس نے غور سے دیکھا تو
وہاں کوئی جال نہیں تھا۔اصل میں وہاں سے ایک ٹرک گزرا تھا جس میں پڑی ہوئی
بوری سے دال چنا گر گئی تھی۔
کائیں
بہت خوش ہوا۔ اس نے دو تین دانے اپنی چونچ میں پکڑےاور درخت پر لے گیا۔ وہاں
اس نے یہ دانے ایک پتے پر رکھ دیے۔
