Showing posts with label بڑوں کی کہانیاں. Show all posts
Showing posts with label بڑوں کی کہانیاں. Show all posts

28 Sept 2022

امانت

 


ایاز اب ملک کا صدر بن چکا تھا۔ اس نے یہاں تک پہنچنے کے لیے کیا کیا نہ کیا تھا!

’’آہ! ایک لمبا سفر! کہاں ایک محلے کی یونین کونسل کا صدر ! کہاں ایک پورے ملک کا صدر!‘‘

حلف اٹھاتے ہی اس نے جو پہلا کام کیا تھا، اس نے نہ صرف دشمن ممالک بلکہ این جی اوز میں بھی تھرتھلی مچادی تھی۔ لیکن ایاز اپنی دھن کا پکا تھا۔ وہ کسی دباؤ میں نہ پہلے آیا تھا نہ ہی آئندہ بھی آنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

وہ جب یونین کونسل کا صدر تھا، تب بھی اسی چھوٹے سے گھر میں رہتا تھا۔ جیسے جیسے وہ ترقی کے زینے چڑھتا گیا، اس کے اردگرد کے خوشامدی وزیر اس کو بڑے بڑے بنگلوں اور پلاٹ کی آفر کرتے رہے۔ ایک وزیر صاحب تو اس کے حلف اٹھانے کے اگلے ہی دن  لدے پھندے چلے آئے۔ ملازم عدی ان کے لائے ہوئے تحائف دیکھ کر حیران رہ گیا۔ فریج اور مائکرویو اوون تو تھا، سو کنال کی کوٹھی کی بڑ ی سی سنہری  چابی بمع کاغذات بھی ان کے ہاتھ میں تھے۔

’’سر! بس آپ ایک نظر یہ فائل دیکھ لیجیے ۔ یہاں دستخط کرنے ہیں۔ بس ایک بار!‘‘ وزیر صاحب نے نہایت عاجزی سے منت بھرے لہجے میں کہا۔