میرے
سوہنے موہنے بچو! رات سے جنگل میں بڑے زوروں کی ہوا چل رہی تھی۔ ایک چھوٹی
سی فاختہ اس بات سے پریشان سی تھی کہ کہیں اس کا گھونسلہ ٹوٹ نہ جائے۔ جب
صبح ہوئی تو بارش ہونے لگی۔ فاختہ کے بچے بھوکے تھے۔ فاختہ کو ان کے لیے
کھانا لینے جانا تھا۔ اس نے سوچا۔ ساتھ والے توتے سے کہہ دیتی ہوں کہ میرے
گھر کا خیال رکھے۔ تیز ہوا اور بارش سے گھونسلہ گر نہ جائے۔وہ توتے کے پاس گئی اور کہنے لگی۔
’’پیارے بھائی! میں کھانا لینے جارہی ہوں۔ کیا آپ میرے گھر کا خیال رکھیں گے؟ میں کوشش کروں گی کہ جلدی واپس آسکوں۔‘‘
’’پیارے بھائی! میں کھانا لینے جارہی ہوں۔ کیا آپ میرے گھر کا خیال رکھیں گے؟ میں کوشش کروں گی کہ جلدی واپس آسکوں۔‘‘
توتے میاں ابھی ابھی سو کر اٹھے تھے۔ انہوں نے آنکھیں ملتے ہوئے کہا۔
’’ٹھیک ہے ٹھیک ہے۔ آپ جائیں میں آپ کے گھر کے پاس ہی بیٹھ جاتا ہوں۔‘‘
یہ کہہ کر وہ اڑے اور فاختہ کے گھونسلے کے پاس جا کر بیٹھ گئے۔
’’اوہ پیارے توتے! آپ بہت اچھے ہو!‘‘ فاختہ نے خوشی سے کہا اور اڑ گئی۔
تھوڑی دیر گزری تھی کہ توتے میاں کو مزیدار سی خوشبو آنے لگی۔ یہ خوشبو دو تین درخت چھوڑ کر امرود کے درخت سے آرہی تھی۔
