Showing posts with label مرغی. Show all posts
Showing posts with label مرغی. Show all posts

29 Mar 2020

چینو مینو نے ٹرک دیکھا


میرے سوہنے موہنے بچو!  ایک تھی مرغی کُٹ کُٹ! اس کے دو بہت ہی پیارے بچے تھے۔ چینو اور مینو۔ یہ دونوں چوزے  سارا وقت کھیلتے رہتے اور دانہ کھاتے۔ ۔ ان کا گھر ایک جنگل میں تھا۔جنگل سے کچھ دور ایک  سڑک تھی  جو ابھی بن رہی تھی۔ بہت ساری گاڑیوں اور ٹرک کی آوازیں سن کر چینو اور مینو  کا بہت دل کرتا کہ وہ وہاں جا کر دیکھیں۔ سڑک کیسے بنتی ہے۔ لیکن کُٹ کُٹ مرغی نے انہیں  دور جانے سے منع کیا ہوا تھا۔
ایک بار کُٹ کُٹ مرغی کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اس نے کل بی بطخ کی دعوت پر کچھ زیادہ کھالیا تھا۔ وہ  صبح اٹھتے ہی بندر میاں سے دوا لے آئی۔ چینو اورمینو ابھی سو رہے تھے۔ کُٹ کُٹ مرغی نے دوا لی تو اسے نیند آگئی۔ وہ بھی اپنے کمرے میں جا کر سو گئی۔

تھوڑی دیر بعد چینو مینو کی آنکھ کھلی ۔ گھر میں خاموشی تھی۔ چینو نے فریج کھول کر دیکھا۔ ماما نے ابھی کچھ نہیں پکایا تھا۔

25 Oct 2019

چوں چوں نے کھایا مکئی کا دانہ


میرے سوہنے بچو! یہ کہانی ہے ایک نارنجی رنگ کے چوزےچوں چوں کی جس کو مکئی کے دانے بہت پسند تھے۔ جب مرغی ماما روز صبح اس کو اٹھاتیں تو وہ پوچھتا۔
’’کیا میں آج مکئی کا دانہ کھا سکتا ہوں؟‘‘
مرغی ماما کہتیں۔
’’نہیں پیارے بیٹے! آپ کاحلق چھوٹا ہے۔ مکئی کا دانہ گلے میں پھنس جائےگا۔‘‘
چوں چوں اداس ہو جاتا۔ پھر وہ ناشتہ کرتا جو مرغی ماما نے اس کے لیے بنایا ہوتا تھا یعنی نرم نرم روٹیاں اور میٹھا پانی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دن چوں چوں گھاس میں کھیل رہا تھا۔ اسے لگا کہ اس کے پاؤں کے نیچے مکئی کا دانہ ہے۔ اس نے جلدی سے پاؤں اوپر کیا تو واقعی! وہ تومکئی کا دانہ تھا۔

5 Oct 2019

لالی جنگل گئی


میرے سوہنے موہنے بچو! لالی ایک پیاری سی  مرغی تھی ۔ وہ بہت ساری مرغیوں کے ساتھ ایک بڑے سے ٹرک میں شہر جا رہی تھی۔ وہاں ان کو  ایک ڈاکٹر نے چیک کرنا تھا۔ سب مرغیاں خوش تھیں کیونکہ اس طرح ان کی سیر بھی ہوجاتی تھی۔ اس ٹرک میں چھوٹی چھوٹی کھڑکیاں تھیں۔ لالی کو تیز تیز پیچھے جاتی ہوئی سڑک دیکھنے کا بہت شوق تھا۔ اس نے کھڑکی سے اپنی گردن باہر نکال لی۔
’’لالی! گردن اندر کرو  ورنہ باہر گر جاؤ گی۔‘‘ لالی کی امی نے کہا۔
’’نہیں امی جان! میں نے ریلنگ پکڑ رکھی ہے۔ میں گر نہیں سکتی۔ ‘‘ لالی نے جواب دیا اور اپنے پنجے خوب جما کر کھڑی ہو گئی۔
تھوڑی دیر بعد ٹرک کی رفتار آہستہ ہوئی اور ایک سپیڈ بریکر آگیا۔