میرے سوہنے موہنے بچو! یہ کہانی ہے اس وقت کی جب عافی میاں
کو ا سکول کی طرف سے نیا ہوم ورک ملا۔ یہ ہوم ورک تھا ایک چھوٹے سے گملے میں
بیج بونا اور جب اس میں پودا لگ جائے تو سکول لے کر آنا اور میڈم کو دکھانا۔
’’بچو! یہ بیس
گملے ہیں۔ آپ اس میں اپنے اپنے پسندیدہ رنگ کا ایک ایک گملہ اٹھا لیں۔ ‘‘
نرسری کلاس کی میڈم نے آتے ہی بچوں سے کہا۔ گملے ایک ملازم
نے کلاس کے باہر ایک ستون کے ساتھ رکھ دیے تھے۔
میڈم کی بات سنتے ہی سب بچے جلدی سے باہر بھاگنے
لگے۔کرسیاں اپنی جگہ سے ہل کر رہ گئیں اور کچھ بچوں کی تو کتابیں اور بیگ بھی زمین
پر گر گئے۔
’’اوں ہوں!! آرام سے۔ لائن بنا کر چلیں۔ یہ کیا بات ہوئی
بھلا!‘‘ میڈم کی ڈانٹ سن کر باقی بچوں کے ساتھ ساتھ عافی میاں بھی سنبھل گئے اور
جلدی سے قطار میں جا کر کھڑے ہو گئے۔ پھر جب ان کی باری آئی تو انہوں نے نیلے رنگ
کا گملہ پسند کیا۔ یہ بالکل بھی بھاری نہیں تھا۔ اس کے اندر صاف ستھری مٹی پڑی
ہوئی تھی جس میں سے ہلکی ہلکی سی خوشبو بھی آرہی تھی۔
گھر آ کر عافی میاں نے سب کو اپنا گملہ دکھایا۔ امی نے
کہا۔