’’روکو روکو یہاں روک دو!‘‘ میں نے ٹیکسی ڈرائیور سے کہا تو اس نے ایک
طرف ٹیکسی پارک کر دی۔
’’یہ لو بھائی!‘‘ میں نے بڑی مشکل سے اسے کرایہ تھمایا کہ ہاتھوں کا
رعشہ اب بڑھ گیا تھا۔ علاج تو بہت کرایا لیکن بھائی! بڑھاپا خود ایسی بیماری ہے جس
کاتنا علاج کروا لو بڑھتا ہی جاتا ہے۔ 70 سال کی عمر میں میں اپنے ہاتھ سے کھا پی لیتا
ہوں اور اپنی ٹانگوں پر چل کر حاجت کر لیتا ہوں ، بس یہ میرے لیے کافی ہے۔ بیٹے
کے گھر کی ایک کوٹھڑی میں پڑا رہتا ہوں۔ ملازم دروازے پر ہی کھانے کی ٹرےرکھ جاتا ہے
کہ اندر کمرے سے اس کو بدبو آتی ہے۔ بھئی میری بیڈ شیٹ بھی تو کئی مہینوں سے نہیں بدلی۔
نہ ہی کونوں کھدروں کے جالے کسی نے اتارے ہیں۔ جب اولاد کے دل پر جالے پڑ جائیں تو
باپ کے کمرے میں لگے جالے اسے کہاں نظر آتے ہیں؟
"بزرگو!
دروازہ بند بھی کردو۔ یونہی کھڑے رہو گے کیا؟ جانا نہیں تھا تو ٹیکسی کیوں رکوائی تھی۔
بیٹھو دوبارہ۔ جہاں کہو گے چھوڑ دوں گا۔"

