میرے سوہنے موہنے بچو! یہ کہانی ہے ایک طوطے ٹیں ٹیں کی جو
سٹرابری کے درخت پر رہتا تھا۔ ایک دن جب اس کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا۔ اس کے
ساتھ والے گھونسلے میں ایک نیا طوطا آچکا تھا۔ اس کا نام ٹِن ٹِن تھا۔ ٹِن ٹِن
اپنا سامان سیٹ کرنے میں مصروف تھا۔ ٹیں ٹیں کچھ دیر تو اسے دیکھتا رہا پھر دوبارہ
سو گیا۔
تھوڑی دیر بعد اس کے دروازے پر دستک ہوئی۔
’’ٹھک ٹھک ٹھک!‘‘
ٹیں ٹیں کی آنکھ دوبارہ کھل گئی۔ اس نے منہ بنایا اور
دروازہ کھول دیا۔
’’پیارے بھائی! میں آپ کا نیا پڑوسی ٹِن ٹِن ہوں۔‘‘
