یہ
دنیا اسباب کی دنیا ہے ۔ یہاں کوئی بھی واقعہ اچانک رونما نہیں ہو سکتا ۔ اس کے
پیچھے اسباب و عوامل کی ایک پوری Chain کارفرما
ہوتی ہے۔ حالیہ سانحۂ قصور روپذیر کیوں ہوا۔ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے
کوئی بھی انسان اس درندگی پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ وہ کیا عوامل ہوتےہیں جوانسان کو
ایک چھ سال کی بچی پر ہوس کی نگاہ ڈالنے پر مجبور کرتے ہیں۔ کیا یہ مجرم پیدائشی
مجرم تھے؟ ہرگز نہیں! اس معاشرے میں بہت سارے عوامل بھی اس سانحے کا سبب بنے ہیں۔
حالیہ
سانحے پر جتنی بھی پوسٹس میری نظر سے گزریں، سب میں ایک شکوہ اور ایک شکایت مشترک
تھی۔ شکوہ یہ ہے ہم بحیثیت قوم اخلاقی لحاظ سے گر چکے ہیں اور شکایت یہ کہ اربابِ
اختیارو اقتدار نے ضمیر بیچ دیا اور لمبی تان کر سو رہے ہیں۔
میرا
ماننا ہے کہ ہمیں کسی سے شکوہ و شکایت کرنے کی بجائے اپنے آپ پر نظر ڈالنی چاہیے۔
میں اور آپ ایساکیا کر سکتےہیں کہ آئندہ ایسا کوئی اور واقعہ رونما نہ ہو۔
