میرے سوہنے موہنے بچو! یہ کہانی ہے ایک ننھے منے سے بچے فہد کی جو اپنے دادا ابو کے ملنے گاؤں جا رہا تھا۔
’’امی !! دادا ابو کے گھر کے ساتھ بہت سارے
درخت ہیں ناں!‘‘
’’جی
بیٹا! وہ آم اور مالٹے کے باغ ہیں۔ میں آپ کو پھر سمجھا رہی ہوں کہ آپ نے
درختوں سے پتے نہیں توڑنے۔ دادا ابو کو پتہ چلا تو بہت ناراض ہوں گے۔‘‘ امی نے کہا
تو فہد نے سر ہلا دیا۔
وہ
سوچ رہا تھا۔
’’وہاں
کتنا مزہ آئے گا۔ ہو سکتا ہے میرے کچھ دوست بھی بن جائیں۔‘‘
جب
وہ لوگ گاؤں پہنچے تو شام ہو چکی تھی۔ فہد بہت تھک گیا تھا۔ سو رات کا کھانا
کھاتے ہی سو گیا۔ صبح اس کی آنکھ چڑیوں کی آوازوں سے کھلی۔
’’چوں
چوں چوں! چوں چوں!!‘‘
فہد
چھلانگ لگا کر بستر سے نیچے اترا ۔ پھر اس نے جلدی جلدی منہ ہاتھ دھویا اور ناشتہ
کیا۔
’’امی
میں باغ کی سیر کرنے جاؤں؟‘‘
’’ہاں!
ہاں ! جاؤ اور مانی کو بھی ساتھ لے جاؤ۔‘‘
مانی
فہد ہی کی عمر کا تھا اور اس کا چچا زاد بھائی تھا۔
جیسے
ہی فہد مالٹے کے ایک درخت کے پاس پہنچا ، اس نے ہاتھ بڑھا کر ایک جھکی ہوئی شاخ سے
ڈھیر سارے پتے اتار کر نیچے پھینک دیے۔
’’ہائیں!
یہ تم نے کیا کیا؟ ‘‘ مانی نے حیران ہو کر کہا۔
’’بس
ایسے ہی۔میں تو اپنے سکول میں بھی ایسے ہی کرتا ہوں۔ تمھیں پھر کر کے دکھاتا
ہوں۔‘‘
