آج جمعہ ہے۔
منے میاں صحن میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے نہا دھو کر سفید رنگ کا صاف کرتہ پاجامہ
پہن رکھا ہے۔ ابا مسواک کر رہے ہیں۔ بھائی جان اپنے کپڑوں میں خوشبو لگا رہے ہیں۔
انہوں نے منے میاں کو بتایا ہے کہ جمعہ کے دن خوشبو لگانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی سنت ہے۔
امی نے منے میاں کے بالوں مین ہلکا ہلکا خوشبودار تیل لگایا ہے۔ منے میاں بہت خوش ہیں۔ آج وہ پہلی بار سب کے ساتھ جمعہ پڑھنے جائیں گے۔ دادو نے بتایا ہے۔ جمعہ سب دنوں کا سردار ہے۔
دنوں میں سب سے پیارا دن جمعہ کا دن ہے۔ باجی نے منے میاں کے ناخن تراشنے ہیں۔ اب منے میاں صحن میں لگے بیری کے درخت کے پیچھے چھپے کھڑے ہیں۔ انہیں ناخن ترشوانے سے ڈر لگتا ہے۔ انہیں لگتا ہے باجی ان کی انگلی بھی کاٹ دیں گی۔ لو! ناخن کٹ بھی گئے۔ یوں دادو نے بلی مانو کی کہاں سنائی، وہیں منے میاں کے ناخن کٹ گئے! اب باجی قرآن پاک اٹھا رہی ہیں۔ وہ سورہ کہف کی تلاوت کریں گی بچو! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم نے فرمایا ہے۔ جو جمعہ کا دن سورہ کہف کی تلاوت کرتا ہے، اس کے لیے اگلے جمعہ تک ایک نور روشن ہوجاتا ہے۔ کیا کہا! آپ بھی پڑھیں گے؟ واہ! آپ کتنے اچھے بچے ہیں!
بھلا بتائیے!
1۔ منے
میاں نے کیسے کپڑے پہن رکھے ہیں؟
2۔ ابا
جان کیا کر رہے ہیں؟
3۔ بھائی
جان نے کپڑوں میں خوشبو کیوں لگائی؟
4۔ کون
سا دن سب دنوں کا سردار ہے؟
5۔ منے
میاں نے ناخن کٹوانے کے لیے کس کی کہانی سنی؟
6۔ باجی
آج کون سی سورت پڑھیں گی؟