اوزار کے نام


سبق نمبر 1:

بینا کا میز


ایک دن بینا کی میز ٹوٹ گئی۔وہ رونے لگی۔ابا نے دراز سے اوزار نکالے۔ ہتھوڑی سے دو کیلیں میز کے دونوں جانب لگائیں۔پرانی کیلیں خراب ہو گئی تھیں۔ ان کو ابا نے پلاس سے کھینچ کر نکال دیا۔ میز کے ساتھ والی سبز کرسی کے پیچ ڈھیلے تھے۔ کرسی سے چیں چوں چیں کی آواز بھی آتی تھی۔ ابا نے پیچ کس سے سارے پیج کس دیے۔امی نے قینچی سے سرخ میز پوش کاٹا اور میز پر پھیلا دیا۔ ابا نے بینا کی کھلوناگاڑی بھی ٹھیک کر دی ہے۔اس کے نٹ ڈھیلے ہو گئے تھے۔ ابا نے پانا سےکھٹکے کے اوپر لگے نٹ کسے تو گاڑی ہموار چلنے لگی۔ بینا کھلونا گاڑی سے کھیل رہی ہے۔ وہ بہت خوش ہے۔



ننھے سوال

1
۔ بینا کیوں روئی؟
2
۔ ابا نے ہتھوڑی سے میز میں کیا لگایا؟
3
۔ کرسی سے کیسی آوازیں آتی تھیں؟
4
۔ پیچ کیسے ٹھیک ہوئے؟
5
۔ امی نے میز پوش کس چیز سے کاٹا؟
6
۔بینا کون سے کھلونے سے کھیل رہی ہے؟
7
۔ ابا نے پرانی کیلیں کیسے نکالیں؟
8
۔ کھٹکے اور نٹ کی تصویر بنائیں۔
9
۔ تمام ذکر کیے گئے اورزارکی فہرست بنائیں۔