رشتوں کے نام


سبق نمبر 2:

رشتوں کے نام


آج کاشف بہت خوش ہے۔ اس کی پھپھوکراچی سے آنے والی ہیں۔کاشف نے نیا کرتا پہنا ہے۔ یہ کرتا کاشف کی خالہ نے سیا ہے۔ ابو اور تایا جان پھپھو کو لینے  ریلوے سٹیشن گئے ہیں۔ لو! پھپھو جان  آ گئیں! وہ اپنے ساتھ تحفے لائی ہیں۔امی کے لیے خوبصورت کپڑے  اور ابو کے لیے گھڑی لائی ہیں۔  کاشف کو  کھلونا گاڑی اورپنسل ملی ہے۔پھپھو نے کاشف کی بہن کو رنگین پنسلیں دی ہیں۔ بچے تحفے پا کر بہت خوش ہیں۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں کاشف اپنی امی کے ساتھ نانی جان کے گھر جائے گا۔ اس کے ماموں کی شادی ہے۔ وہاں وہ دس دن ٹھہرے گا۔ جب سے چچا جان کو یہ بات معلوم ہوئی ہے وہ اداس ہیں۔ وہ کاشف سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میرے بچو! آپ کو پتہ ہے کاشف کون ہے؟ کاشف اپنی پھپھو کا بھتیجا اور اپنی خالہ کا بھانجا ہے!