میرے
سوہنے موہنے بچو! یہ کہانی ہے ایک چھوٹی سی بچی سیما کی جس کو پہلا کلمہ یاد نہیں
ہو رہا تھا۔ سیما نے بہت کوشش کی لیکن جب وہ دادو جان کو سنانے لگتی تو پھر سے
بھول جاتی۔
"اب
کیا کروں؟ دادو سے انعام بھی تو لینا ہے۔" سیما نے پریشان ہو کر سوچا۔
ہوا یہ
کہ کچھ دن پہلے دادو جان نے سیما کو کہا تھا کہ جب میری سیما کو پہلا کلمہ پکا پکا
یاد ہو جائے گا تو وہ اسے بہت پیارا سا انعام دیں گی۔
سیما
نے خوشی سے اچھل کر پوچھا۔
"دادو جان! وہ انعام کیا ہو گا۔ بتائیں ناں؟"
"ناں بھئی ناں! پہلے آپ مجھے کلمہ سنائیں۔" دادو نے مسکراتے ہوئے کہا۔
"دادو جان! وہ انعام کیا ہو گا۔ بتائیں ناں؟"
"ناں بھئی ناں! پہلے آپ مجھے کلمہ سنائیں۔" دادو نے مسکراتے ہوئے کہا۔
اس کے
بعد ہماری ننھی سیما نے روز تھوڑا تھوڑا کر کے پہلا کلمہ یاد کرنا شروع کر دیا۔
لا الہ الا اللہ۔۔
لا الہ الا اللہ۔۔
پھر ایک دن اسے پورا کلمہ یاد ہو گیا۔
لا الہ الا اللہ۔۔
لا الہ الا اللہ۔۔
پھر ایک دن اسے پورا کلمہ یاد ہو گیا۔
"دادو
جان! دادو جان! میں نے پورا کلمہ یاد کر لیا۔ کر لیا۔"
دادو جان یہ سن کر بہت خوش ہوئیں۔"واہ۔ سناو بھئی! اور اپنا انعام لے لو۔"
سیما نے سنانا شروع کیا۔
دادو جان یہ سن کر بہت خوش ہوئیں۔"واہ۔ سناو بھئی! اور اپنا انعام لے لو۔"
سیما نے سنانا شروع کیا۔
"لا
الہ الا اللہ ۔۔۔ اممم۔۔۔ محمد رسول اللہ
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ!!"
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ!!"
"ماشاءاللہ
زبردست! شاباش میری پیاری بیٹی!" دادو سیما سے کلمہ سن کر بہت خوش ہوئیں۔
"دادو
اس کلمے کا مطلب کیا ہوتا ہے؟" سیما نے ایک دم پوچھا۔
"یہاں
بیٹھو سیما۔ پہلے کلمے کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ اللہ پاک ہی ہیں جنہوں نے ہمیں پیدا
کیا ہے کھانا اور پانی دیا ہے رہنے کے لیے گھر اور پہننے کے لیے پیارے پیارے کپڑے
دیے ہیں۔ پھر اللہ پاک نے ہی یہ ساری زمین درخت پودے جانور بنائے۔ پس ہمیں جب بھی
کوئی چیز چاہیے ہو صرف اللہ سے مانگنی چاہیئے اور کسی سے نہیں۔ صرف اللہ کے لیے
نماز پڑھنی چاہیے اور کسی کے لیے نہیں۔ اسی طرح پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ
و سلم اللہ پاک کے بندے اور رسول ہیں۔ ان کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آئے
گا۔"
یہ کہہ
کر دادو جان نے میز کا دراز کھولا اور اس میں سے ایک پیکٹ نکال کر سیما کو تھما
دیا۔
"یہ رہا سیما کا انعام!!"
"آہا! شکریہ دادو! آپ بہت اچھی ہیں۔" سیما نے دادو کو گال پر پیار کیا اور انعام لے کر باہر بھاگ گئی۔
"یہ رہا سیما کا انعام!!"
"آہا! شکریہ دادو! آپ بہت اچھی ہیں۔" سیما نے دادو کو گال پر پیار کیا اور انعام لے کر باہر بھاگ گئی۔
اور
پیارے بچو بھلا پیکٹ میں کیا تھا!!
ننھی منی سیما کی پسندیدہ رنگ برنگی پنسلیں اور رنگ بھرنے والی بڑی سی کتاب۔
ننھی منی سیما کی پسندیدہ رنگ برنگی پنسلیں اور رنگ بھرنے والی بڑی سی کتاب۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے
پیارے بچو! آپ بھی پہلا کلمہ یاد کر لیں۔ پہلا کلمہ ہر روز پڑھنے سے اللہ پاک بہت
خوش ہوتے ہیں اور آسمان کے اوپر جو پیارا سا باغ جنت ہے اس میں ہمارے لیے درخت ہی
درخت لگتے جاتے ہیں۔ بہت بڑے بہت خوبصورت اور چمکدار درخت!